اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،پیٹرول 2روپے 43پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 265روپ45پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 278روپے44پیسے فی لٹر ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 2 پیسے اضافہ کیاگیا ، جس پر عملدرآمد کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265روپ45پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278روپے44پیسے فی لٹر ہو گئی ، وزارت خزانہ کےا علامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلا ق آج یکم نومبر سے آئندہ 15روز کےلیے کیاگیا ہے۔دریں اثناء ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی فی کلو قیمت میں5 روپے88 پیسے کی کمی کر دی گئی۔جمعہ کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 69روپے 44 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔