• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 85 فی صد اضافہ کی سمری منظور

اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر) وفاقی کابینہ نے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نےوفاقی ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافہ کی سمری سر کولیشن کے ذریعے منظوری منظورکرلی ہے۔ کابینہ نے فنانس ڈویژن کی رائے کے مطابق تمام کیٹگری کے ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں 85فی صد یکساں اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے ۔ یہ سمری جمعرات 30اکتوبر کو کابینہ میں پیش کی گئی جس کی منظوری جمعہ 31اکتوبر کو دی گئی ۔ رولز کے مطابق سر کولیشن کے ذریعے سمری منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم کو بھجوائی جاتی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن منٹس وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات کو بھجوائے گی۔
اہم خبریں سے مزید