• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCCIA؛ 6 افسران کا مزید جسمانی ریمانڈ ایڈیشنل ڈائریکٹر سے سوا کروڑ برآمد

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) 10 کروڑ روپے سے زائد رشوت لینے کے مقدمے میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ( NCCIA)کے 6 افسران کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور ، ملزمان مزید 3روز کے ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے ، اب تک کی تفتیش کے دوران ڈکی بھائی رشوت کیس میں4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹرسےسواکروڑ ( ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور کیے گئے ، باقی رقم کی برآمد گی کیلئے ریمانڈ میں توسیع ما نگی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید