اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری،51 مقدمات درج کرکے افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 16مالک مکان گرفتار کیے گئے،163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا،مقدمات تھانہ سٹی، پیرودہائی،وارث خان، بنی، نیوٹاؤن،صادق آباد،رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا،صدرواہ،سول لائنز،مورگاہ، نصیر آباد،مندرہ، جاتلی،صدر بیرونی، گوجر خان، دھمیال، کلرسیداں اور روات میں درج کیے گئے،شہری غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو اپنی پراپرٹی ہرگز کرایہ پر نہ دیں،غیر قانونی مقیم غیر ملکی مکان،دوکان یا کوئی بھی پراپرٹی کرایہ پر نہیں لے سکتے،شہری اپنی پراپرٹی کس غیر قانونی مقیم غیر ملکی کو فروخت بھی نہ کریں،شہری اپنی گاڑی،رکشہ یا دیگر اشیاء بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو نہ دیں۔