• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ اجتماع 2 نومبر کو ہوگا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ اجتماع 2 نومبر اتوار صبح ساڑھے دس بجے خیابان سرسید میں ہوگا۔ انتظامات کے لیے 150 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ سالانہ اجتماع میں ملک اور بیرون ممالک سے علما کرام، مشائخ عظام اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ اجتماع سے ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ خصوصی خطاب کریں گے۔ اجتماع میں ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے علما کرام اور حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید