• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظرنامہ ، جنگ بندی معاہدہ ،پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ترکیہ اور قطر کے تعاون سے پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز خطے میں امن و استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ، پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے مذاکراتی عمل سست روی اور ڈیڈ لاک کا شکار تھا ،کیونکہ افغان طالبان ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کسی کا رروائی پر تیار نہیں تھی، مذاکراتی عمل کئی بار ٹوٹتا بنتا رہا ،اسکے ساتھ علاقے میں پائیدار امن اور ترکی کی امید میں بھی مستقبل کی کہانی بیان کرتی ہیں پاکستان کی جانب سے افغان نمائندوں کو باور کر دیا گیا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام افغان طالبان کے طرز عمل سے مربوط ہو گا، دو سال قبل دوحہ مذاکرات میں افغان عبوری حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سر زمین پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی ، کیونکہ دہشت گردی کا بڑا فوکس پاکستان ہے ۔
اسلام آباد سے مزید