• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،عدالت نے دو مختلف کیسز میں 3 افراد کو سزائے موت سنا دی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد طارق ایوب نے توہین رسالت کے ملزم کو سزائے موت دیدی، تھانہ سول لائنز میں کامران خان کی درخواست پر گزشتہ برس چار ستمبر کو درج کیس کے مطابق سابق آرمی افسر محمد عارف نے لالکرتی کے ایک ہوٹل میں سب لوگوں کے سامنے حضور اور ان کی خواتین کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے اور موقع پر موجود لوگوں کے منع کرنے کے باوجود باز نہ آیا، مدعی کی پیروی حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ نے کی، گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو سزائے موت دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ادھرایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں گرفتار دونوں ملزمان کو سزائے موت دیدی۔
اسلام آباد سے مزید