• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی ،انسانی سلامتی ،عذائی نظام ،معاشی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ،علی رحمٰن ملک

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز انٹرنیشنل (IRR) کے چیئرمین علی رحمٰن ملک نے بڑھتے ماحولیاتی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری، مربوط اور منصفانہ اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانی سلامتی، غذائی نظام اور عالمی معاشی استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی اور یہ دور جدید کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اسلام آباد میں قومی مکالمے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود پاکستان بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اور شدید اثرات برداشت کر رہا ہے۔ حالیہ تباہ کن سیلاب جنہوں نے لاکھوں افراد کو بے گھر اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، اس ماحولیاتی ناانصافی اور عالمی تاخیر کا واضح ثبوت ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے موسمیاتی فنانسنگ، موافقتی حکمت عملیوں اور شفافیت کے اقدامات کا خیرمقدم کیا، تاہم زور دیا کہ اب عالمی وعدوں کو عملی اقدامات اور متاثرہ ممالک کے لیے حقیقی مدد میں بدلنا ناگزیر ہے۔
اسلام آباد سے مزید