• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو گیم شاپ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں جمعرات کو ویڈیو گیم شاپ میں شرطوں کے تنازعہ پر ایبٹ آباد کے رہائشی 27 سالہ مجاہد شبیر عباسی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے شہر بھر کی ناکہ بندی کر دی ہے ۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے مہربان ٹاؤن ترلائی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ویڈیو گیم شاپ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مجاہد شبیرعباسی نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید