• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک موسم و فضائی آلودگی، پنجاب کے اضلاع سموگ کے زیر اثررہنے کی توقع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے اضلاع سموگ کے زیراثررہنے کی توقع ہے ، اس دوران عوام کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، لاہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ /دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔
اسلام آباد سے مزید