• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ مسئلہ ختمِ نبوت، عدالت عظمیٰ كا فیصلہ اوراسلامی نظریاتی کونسل کا کردار‘‘ ،اسلامی نظریاتی کونسل کی مطبوعہ کتاب کی تقریب رو نمائی

اسلام آباد ( نیو ز رپورٹر)اسلامی نظر یاتی کونسل کی مطبوعہ کتاب ’’ مسئلہ ختمِ نبوت: عدالت عظمیٰ فیصلہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کا کردار‘‘ کی تقریب رونمائی اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے نامور علمی، دینی اور قانونی ماہرین نے شرکت کی جن میں رکن كونسل پیر خالد سلطان قادری، علامہ عارف حسین واحدی، غلام شمس الرحمن، طاہر اسلام عسكری، مولانا تنویر علوی اور عبد الرحمن شامل تھے ۔ مقررین نے اظہار خیال كر تے ہوئے کتاب کے مندرجات کو علمی و تحقیقی اعتبار سے سراہا۔شرکائے تقریب نے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، اراکینِ کونسل اور شعبۂ تحقیق کی اس گرانقدر علمی و تحقیقی کاوش پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔یہ دستاویزی ،تاریخی وتحقیقی کتاب مبارک ثانی کیس سے متعلق مکمل تفصیلات پر مشتمل ہے ، اس كتاب کی تیاری میں کونسل کے چئیرمین، اراكین اور شعبہ تحقیق كی پوری ٹیم نے انتھک محنت اور غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید