• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ کہو ،اٹھال چوک میں گیس کمپنی کی جانب سے کھودا گیا گڑھا شہریوں کیلئے عذاب بن گئی

اسلام آباد ( جنگ رپورٹر )اسلام آباد کے نواہی علاقہ بارہ کہو میں مری روڈ پر واقعʼʼ اٹھال چوکʼʼ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کی جانب سے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو گیس کی فراہمی کے لئے پختہ سڑک پر کھودا گیا ایک گہرا گڑھا ،متعلقہ عملہ کی نااہلی ، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے متعدد چھوٹے بڑے گڑھوں کی شکل اختیار کرجانے سے شہریوں کے لئے عذاب بن کر رہ گیا ہے ،تین متعلقہ سرکاری ادارے اس کی مرمت کرنے کی بجائے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر جان چھڑوا رہے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید