• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBRافسران کو بین الاقوامی ٹیکس آپریشنز کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے ان لینڈ ریونیو سروس (گریڈ 18 تا 20) کے متعدد افسران کو بین الاقوامی ٹیکس آپریشنز کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق سید مظہر حسین شاہ (آئی آر ایس، گریڈ 20)، جو اس وقت کمشنر ان لینڈ ریونیو اے ای او آئی زون اسلام آباد میں تعینات ہیں، کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا ۔ اسی طرح عبدالقدیر عباسی (آئی آر ایس، گریڈ 19)، کمشنر ان لینڈ ریونیو (او پی ایس) اے ای او آئی زون کراچی کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز کراچی کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ عثمان احمد خان (آئی آر ایس، گریڈ 19)، کمشنر ان لینڈ ریونیو (او پی ایس) اے ای او آئی زون لاہور کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز لاہور کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جبکہ رناء فردوس (آئی آر ایس، گریڈ 18)، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو اے ای او آئی زون اسلام آباد کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز اسلام آباد کی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔یہ تعیناتیاں ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، بین الاقوامی ٹیکس آپریشنز کے امور میں شفافیت بڑھانے اور ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔ اعلامیے پر سیکرٹری (مینجمنٹ/ایچ آر۔آئی آر۔I) سلطان محمد نواز ناصر کے دستخط موجود ہیں۔
اسلام آباد سے مزید