راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے نجی ٹاؤن کے معاملات کی جامع اور شفاف تحقیقات کے لیے گزشتہ روز ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔ یہ فیصلہ عوامی مفاد کے تحفظ اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، منصور احمد خان کریں گے، جبکہ ٹیم میں مختلف محکموں کے نمائندگان شامل ہوں گے جن میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی، آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ، لینڈ ڈویلپمنٹ، اور ٹاؤن پلاننگ، لاء آفیسر آر ڈی اے، اور نجی ٹاؤن کے رہائشیوں کے نمائندے عمر صدیق خٹک شامل ہیں۔