• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلو،پیاز،ٹماٹراور سمیں فروخت کرنے کے لئے مائیکروفون استعمال کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آلو، پیاز، ٹماٹراور سمیں فروخت کرنے کے لئے مائیکروفون کے ذریعے تشہیر کرنے والے 3ملزموں کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ صدر بیرونی کو اے ایس آئی عتیق الرحمن نے بتایاکہ دو شخص اڈیالہ روڈ،ڈھیری حسن آباد اور چنگ چی رکشہ پر آلو پیاز ٹماٹر فروخت کررہے تھے اور بذریعہ مائیکرو فون بلند آواز میں آلو پیازکی تشہیر کر رہے تھے۔تھانہ صدر بیرونی کو اے ایس آئی زبیر احمد نے بتایاکہ ایک شخص بالمقابل پٹرول پمپ برلب روڈکاؤنٹر لگا کر مختلف سیلولر کمپنیوں کی سمیں فروخت کر رہا تھا اس جو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید