اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھانہ لوہی بیر کے علاقے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اڈا 36 کے بالکل سامنے واقع غیر قانونی گیس سلنڈر ری فلنگ دکان میں خالی سلنڈر کو آگ لگ گئی۔ وقوعہ کے وقت علاقے میں کوئی شخص موجود نہیں تھا تاہم جلتا ہوا سلنڈر رہائشی عمارت کے عین سامنے پڑا رہا۔