• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کروانے کاجھانسہ دے کرچینی باشندے سے10لاکھ روپے ہتھیالئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شادی کروانے کاجھانسہ دے کرچینی باشندے سے10لاکھ روپے ہتھیالئے گئے ، تھانہ آراے بازار کو چینی باشندے PANGANQAN نے بتایا کہ مجھ سے سوشل ایپ پر سنیل مسیح نے رابطہ کیا اور مجھے بارہا فون کر کے کہا کہ راولپنڈی پاکستان میں میرے پاس بڑا اچھا رشتہ ہے میں آپ کی شادی کروا دیتا ہوں۔ یہ کہ 19 ستمبر 2025 کو میں اس غرض سے پاکستان آیا اور سنیل مسیح نے مجھے شادی کا جھانسہ دے کر مجھ سے دس لاکھ روپے ہتھیا لیئے،سنیل مسیح ولد حنیف ساگر مسیح، حنیف ساگر مسیح ،سوسانہ اعجاز زوجہ سنیل مسیح، جمیلہ بی بی ، زین مسیح ولد حنیف سا گر مسیح اور چاہو بین نے ملکر مجھے چائنہ سے پاکستان بلوایا اور میری رقم بطور امانت لے کر ہتھیا لی۔
اسلام آباد سے مزید