• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورترکی کے مابین تعلقات میں کبھی کمی نہیں آئی، ڈاکٹر خالد حفیظ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نےکہاہے کہ ترکیہ اور پاکستان دنیا میں دو ایسے ممالک ہیں جن کے عوام اپنے ملک کے قیام یا پھر آزادی حاصل کرنے سے قبل ہی ایک دوسرے سے گہری دوستی کرتے چلے آرہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں ے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نےکہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات 30نومبر 1947ءکو قائم ہوئے جو بانی پاکستان اور اُس وقت کے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کی ترک عوام کےساتھ دلی وابستگی کا ثبوت ہے ترکیہ اور پاکستان کے مابین سفارتی سطح پر بھی برادرانہ تعلقات روز اول سے ہی قائم ہیں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں کبھی کمی نہیں آئیدونوں نے مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کی طرف سے باہمی خیرسگالی پر مبنی تعلقات پاک ترک لازوال دوستی کی زندہ مثالیں ہیں۔
کوئٹہ سے مزید