اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں واقع گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات ،پولیس افسران اور جوان الرٹ ڈیوٹی پر مامور رہے،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ تمام متعلقہ تھانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے علاقوں میں قائم عبادت گاہوں کی سکیورٹی کا ازسرِنو جائزہ لیں اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں، اسی طرح داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی گئی، جبکہ واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی عمل میں لائی گئی،جبکہ سینئر افسران نے مختلف چرچز کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔