اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکسوں کے نفاذ اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ،جسٹس ارباب محمد طاہر اورجسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ فیصلہ معطلی کا حکمنامہ جاری کیا ہے، جس میں قرار دیاگیا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق پٹیشن میں بلدیاتی انتخابات کا ذکر تک نہیں تھا،سنگل بنچ کا فیصلہ سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ2015 نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹیکس، فیس، نرخ اور دیگر چارجز لگانے کا اختیار دیتاہے، پٹیشن میں بلدیاتی انتخابات کا ذکر تک نہیں تھا، پٹیشن میں ذکر نہ ہونے کے باوجود سنگل بنچ نے بلدیاتی انتخابات کا حکم بھی دیا،پٹیشن میں استدعا نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا حکم جاری کرنا سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے، حکمنامہ میں قراردیا گیا کہ عدالت 24سمتبر والاسنگل بنچ کا فیصلہ اپیل پر فیصلے تک معطل کرتی ہے اور فریقین کوجواب کیلئے نوٹس جاری کرتی ہے۔