• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک دلال ، بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے کوقتل کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈھوک دلال میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا،تھانہ گنج منڈی کوحضرا بی بی نے بتایاکہ بیوہ ہوں اور ضلع صوابی کی رہنے والی ہوں آج کل ڈھوک دلال میں رہائش پذیر ہوں ،رات کومیرابڑابیٹا بلال وہاب باہر سے گھرآیااور اس نے آتے ہی چھوٹے بھائی عثمان وہاب سے جھگڑا کرناشروع کردیا،اور دیکھتے ہی دیکھتے پسٹل سے یکے بعددیگرے سیدھے فائر میرے بیٹے عثمان وہاب پر کئے جوایک فائر عثمان کوسر پربائیں جانب اور دوسراچھاتی پر بائیں جانب لگاجوزخمی ہوکر گرپڑا،اور موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید