راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں شہری 18 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ خرم کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرعثمان اللہ سے موبائل اور 15سوروپے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر بائیک رائیڈر سے کیش ،بنی چوک میں محمد عاصم سے موبائل اور ایک ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ختم نبوت چوک میں شہریار شہزاد سے 20ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی میں بدر اقبال سےموبائل فو ن اور 60ہزار روپے چھین لئے گئے ، سلطان آباد میں محمد فاروق کے گھر کا تالہ توڑ کر اندر سے 10ہزارروپے اور موبائل،ہزارہ کالونی میں محمد اعظم خان کے گھر سے 3لاکھ روپے، سونا مالیتی 5لاکھ روپے اور 2 موبائل،نیازی ٹاؤن میں عامر خان کے گھر سے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے ،گلشن آباد میں احمد سعید کےہوٹل سے سٹین لیس سٹیل چائے کاونٹر مالیتی ایک لاکھ 60 ہزار روپے اور دیگر سامان مالیتی 5لاکھ 83 ہزار روپے ،گگن میں کریانہ سٹور سے دو توڑے چینی،چاول 2توڑے اور دیگر سامان کل مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چور ی کرلیاگیا۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 4 موٹر سائیکل ، دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی دو گھروں کے تالےٹوٹ گئے ۔