• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا ب نور پور شاہاں بری امام کے علاقے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے نور پور شاہاں بری امام کے علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدددکانوں کے شیڈ زگرا دیے۔ اتھارٹی کی جانب سے مزید دکانیں خالی کرانے کے اعلانات بھی کیے گئے ہیں۔آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈی جی انفورسمنٹ ڈاکٹر انعم فاطمہ اور سی ڈی اے سپروائزر ذوالفقار عباسی نے کیجو موقع پر موجود رہے۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی اور سرکاری زمین پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔مقامی تاجروں نے کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مناسب وقت دیے بغیر کارروائی کی گئی۔ تاہم سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بار نوٹس اور وارننگ دی جا چکی تھی۔
اسلام آباد سے مزید