• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعے میں گرفتار ملزم عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کر کے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاکہ وائرلیس اور پستول کی برآمدگی عمل میں لائی جا سکے تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
اسلام آباد سے مزید