• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم آزادی گلگت بلتستان منایا گیا

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں یوم آزادی گلگت بلتستان منایا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے۔ یہ علاقہ جتنا خوبصورت ہے، اس کے باسی اتنے ہی نفیس اور شریف النفس ہیں۔ سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے فرنٹ لائنر محافظ ہیں۔ پیر کو گلگت بلتستان کے طلبہ کی جانب سے فیڈرل اردو یونیورسٹی میں یوم آزادی جی بی منایا گیا۔ شنا اور بلتی روایتی موسیقی کی تھاپ پر رقص کرتے، کلچرل لباس زیب تن کئے ہوئے نوجوان لڑکے لڑکیوں نے سماں باندھ دیا۔ شیخ الجامعہ وفاقی جامعہ اردو ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی علم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ کلچر کو بھی پروموٹ کرنے کا ادارہ ہے۔ قومی ہیروز اور آزادی کی تاریخ کو یاد رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ ہے۔ خوشی ہے کہ گلگت بلتستان کے طلبہ اسلام آباد میں اپنے بڑوں کی نمائندگی نہایت نفاست کے ساتھ کرتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید