راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ نیوگدوال میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیاگیا، فرزانہ ظفر نے پولیس کو بتایا کہ میں اور میرا خاوند ظفر عباس اپنے گھرآئے عزیزوں سعید احمد ولد محمد حسین اورظہیر احمد ولد اللہ دتہ کو 26ایریا سٹاپ پر چھوڑنے کیلئے اپنے گھر سے نکل کر کچھ فاصلے پر گلی میں پہنچے تو سامنے سے عبداللہ عرف مون اور اسکا والد مقصود شاہین گلی میں آگئے اور عبداللہ عرف مون نے سیدھے دو فائر کیے جن میں سے ایک فائر خاوند ظفر عباس کو چھاتی پر لگا جو زخمی ہوکر زمین پر گر پڑا اور ملزمان موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے وجہ عناد یہ ہے کہ عبداللہ عرف مون اور اہل محلہ میں اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا ۔ادھرٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،تھانہ روات کو اے ایس آئی عنصرنے بتایاکہ اطلاع ملی ہے کہ محمدی مارکی کے بالمقابل ایک شخص نا معلوم کی بوجہ نا معلوم گاڑی سے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے نعش روڈ کنارے پڑی ہے جس پر موقع پر پہنچا جہاں حسب نشاندہی ڈی ایف سی ایک شخص کی نعش روڈ کنارے پڑی ہوئی تھی جس کا ظاہری ملاحظہ جسم کرنے پر سر میں زخم خونچگاں جبکہ بازوؤں میں اور سارے جسم میں رگڑ نما زخم پائے گئے ۔