• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ کونسل کا گریجویٹ انجینئر ٹرینی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نوجوان انجینئرز کیلئے ایک انقلابی اقدام کے طور پر "گریجویٹ انجینئر ٹرینی پلیسمنٹ پروگرام" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ پروگرام ہاؤس جاب کی طرز پر ایک بامعاوضہ تربیتی منصوبہ ہے جس کے تحت تازہ گریجویٹ انجینئرز کو مختلف صنعتوں اور قومی اداروں میں انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، اس سلسلے میں پی ای سی کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتیں ( ایم او یوز) پر دستخط کئے جا رہے ہیں، ان اداروں میں آئیسکو ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، پی ٹی سی ایل ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، پاکستان آرڈننس فیکٹریز ، پاک سیٹ اور دیگر اہم شراکت دار شامل ہیں، یہ اشتراک نوجوان انجینئروں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، روزگار کے مواقع میں وسعت اور قومی ترقی میں فعال کردار کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،مفاہمتی یادداشتوں پرآج دستخط کئے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید