راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )کچہری چوک میگا پراجیکٹ منصوبہ کاجائزہ لینے کے لئے سی پی او سید خالد ہمدانی نے کچہری چوک اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں ٹریفک انتظامات اور ٹریفک صورتحال کا جائزہ لیا،چیف ٹریفک افسر کو ہدایت کرتے ہوئے سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سکول و کالج اور دفاتر کے اوقات میں شہریوں کی سہولت کے لیے بہترین ٹریفک منیجمنٹ کو یقینی بنایا جائے،میگا پراجیکٹ کی وجہ سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہوئی تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔