• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس مہم فیز ٹو شروع

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی آسانی کے لئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس مہم فیز ٹو شروع کر دی ہے، اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت شہری اب ناکوں پر موجود سہولت وینز سے لرنر پرمٹ حاصل کرسکیں گے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کی یہ سہولت وینز چار ناکوں پر موجودہوں گی، جن میں ناکہ زیرو پوائنٹ، فیض آباد، ناکہ جی 14- اور ناکہ فارن آفس شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جن شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہیں وہ ان وینز سے لرنر پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر ٹریفک پولیس افسران ڈرائیونگ لائسنس چیک کررہے ہیں،جن شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ نہیں ہوگا ان کا موقع پر ہی لرنر پرمٹ جاری کیا جائے گا، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت موٹرسائیکل یا گاڑی چلانے والوں کو سڑک پر ہی لرنر جاری کیا جا سکے گا، تاکہ انہیں دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں یا لمبی قطاروں میں نہ کھڑا ہونا پڑے۔
اسلام آباد سے مزید