• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی بے قابو، کراچی میں مزید 2 افراد دم توڑ گئے، تعداد 6 ہوگئی

کراچی (آئی این پی) ڈینگی بے قابو، کراچی میں مزید2 افراد دم توڑ گئے، تعداد6ہوگئی۔ صرف کر اچی اور حیدر آباد سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1411نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلا ؤ کے پیش نظر گزشتہ 24گھنٹوں میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔سندھ کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق کراچی میں ایک 30سالہ خاتون اور 65سالہ مرد ڈینگی بخار سے وفات پا گئے۔ ان اموات کے بعد ملک میں ڈینگی بخار سے مرنے والے کل مریضوں کی تعدا 6ہو گئی ہے۔ صرف کراچی اور حیدر آباد سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1411نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اگرچہ ڈینگی نے کراچی اور حیدرآباد کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے لیکن ملک کے باقی حصوں میں بھی اس کے حملے جاری ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 38نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ان میں لاہور میں 3، راولپنڈی میں 15اور فیصل آباد میں 6مریض شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید