کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس آئی یو نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر جائیداد ،زمین اورگھرخریدنے بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 اہم کارندوں کوگرفتارکرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ(سی آئی اے)پولیس نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر لیاری گینگ کے بھتہ خورشکیل بادشاہ گروہ کے 3 اہم کارندوں تنویر،شکیل اوروقاص کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے تین 9ایم ایم پستول اورگولیاں برآمد کر لی، ایس ایس پی ایس آئی یوامجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان نے فرارہونے کی نیت سے پولیس پرفائرنگ بھی کی،ایس آئی یونے حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کوگرفتارکرلیا گرفتار ملزمان کےابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ،امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان پراپرٹی خریدنے اوربیچنے والوں کی ریکی کرتے تھے۔