اسلام آباد( نیو ز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گرین شرٹس نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کار کردگی پر پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی بہترین کاوشوں کو بھی سراہا۔