کراچی(آئی این پی )بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر انیس الزمان نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان پر سب سے زیادہ کلیم ہے۔60کی دہائی میں پاکستان بڑی ترقی کر رہا تھا، کوریا معاشی اعتبار سے بہت پیچھے تھا، آج کورین ہمارے ملک میں آ کر بتاتے ہیں کیا کیسے کرنا ہے، پہلے ہماری طرف دیکھتے تھے۔