کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اسلام اباد ایئرپورٹ پر رن وے سیفٹی اقدامات کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی 8 پروازوں کو لینڈنگ کیلئے 5سے 40 منٹ تک فضا میں انتظار کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی شام اسلام آباد ایئرپورٹ پر رن وے سیفٹی اقدامات کی وجہ سے کچھ پروازوں کو ہولڈنگ پر لیا گیا۔ دبئی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی ایف 785 کو 10منٹ، کابل آر کیو 927 کو 35 منٹ، کراچی پی اے 206 کو 40 منٹ، کراچی 9P672 کو 10 منٹ، بیجنگ سی اے 945 کو 5 منٹ، دوحہ پی کے 288 کو 30 منٹ، ریاض پی کے 754 کو 8 منٹ ابوظہبی پی کے 262 کو لینڈنگ کیلئے 10 منٹ انتظار کرنا پڑا۔