کراچی ( جنگ نیوز )سندھ کے وزیر قانون، داخلہ و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے۔ وہ نواب شاہ سے اس اہم قانونی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں ضیاءالحسن لنجار اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ بار کے نائب صدر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں، جہاں ان کی قانونی خدمات اور وکلا برادری کے لیے کردار کو بھرپور سراہا گیا۔ انتخابات میں وکلاء نے ضیاءالحسن لنجار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔