کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں کراچی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینی گئی موٹرسائیکل ، کار اور دیگر سامان برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کورنگی نمبر چار غریب نواز پولیس چوکی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم عمران علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ملزم کا تعلق موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ سے ہے ، اقبال مارکیٹ پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ مرکزی قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی کی شناخت دل نواز جبکہ دوسرے ملزم کی فیصل محمود کے بام سے ہوئی ہے ، گلبرگ پولیس نے منگل کی صبح فیڈرل بی ایریا گلبرگ بلاک 11ندی کنارے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم 22 سالہ اصفہان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،گرفتار ملزم سے ملنے والی کرولا کار کا ریکارڈ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سے چیک کرایا جا رہا ہے۔