• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سہولتیں فراہم کئے بغیر ای چالان عوام دشمن پالیسی، محبوب یوسفزئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر محبوب خان یوسفزئی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ بھر میں پشتون برادری کے خلاف جاری زیادتیوں اورامتیازی کار روائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں،کراچی میں تجاوزات کے نام پر پشتونوں کے کاروبار،ہوٹلز اور املاک کو نقصان پہنچانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ،مخصوص برادری کو ٹارگٹ کر نا نسلی تعصب کی واضح مثال ہے جس کی پشتونخواملی عوامی پارٹی شدید مذمت کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ شہری سہولتیں فراہم کیے بغیر ای چالان کے ذریعے جرمانے مسلط کر نا عوام دشمن پالیسی ہے،افغان شہریوں کے بہانے مقامی پشتونوں کی ہراسانی آئینی اور انسانی اقدار کے خلاف،مقامی پشتون دکانداروں ، محنت کشوں ، تاجروں اور طلبہ کو اجتماعی طور پر مشکوک قرار دینا غیر قانونی اور غیر اخلاقی طرزِ عمل ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی جانب سے افغان باشندوں کا بہانہ بنا کر پشتون شہریوں سے غیر قانونی جرمانے اور لوٹ مار کے واقعات بڑھ رہے ہیں جو افسوناک عمل، ان واقعات کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی ضروری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید