کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیزآباد تھانے کی حدود بھنگوریہ گوٹھ میں قائم مولڈنگ فیکٹری کی بالائی منزل پر قائم آفس میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں سر پر گولی لگنے سے فیکٹری کے مالک کا داماد 45سالہ شمشاد ولد عبدالجبار شدید زخمی ہوگیا ، نیوٹاؤن کے علاقے شرف آباد میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ زاہدولد خالد زخمی ہوگیا ، پولیس حکام کے مطابق زشمی کے الیکٹرک کا ملازم بتایاجاتا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن جوگی موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 36سالہ ایاز ولد شریف زخمی ہوگیا۔