• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، انجینئر صدام علی کھچی کو پہلا پی ایچ ڈی ایوارڈ

کراچی (جنگ نیوز) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنی تاریخ میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے انجینئر صدام علی کھچی کو پی ایچ ڈی کی پہلی ڈگری دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔وائیوا ووچے امتحان پروفیسر ڈاکٹر عبد الواحد بھٹو کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ معاون نگرانوں میں ڈاکٹر انعام اللہ ميتلو اور سپارکو کے ڈائریکٹر کمپوزٹ سیکشن ڈاکٹر صہیب اکبر، سپارکو شامل تھے۔ مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ بھٹی نے بیرون ایگزمینر اور داؤد یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر راشد مصطفیٰ کورائی نے اندرونی ایگزمینر خدمات انجام دیں ۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین ، معزز اساتذہ، ڈین اور سینئر فیکلٹی اراکین نے شرکت کی اور تحقیقی دفاع کا مشاہدہ کیا۔ وائس چانسلر، فیکلٹی، افسران،اساتذہ اور عملے نے ڈاکٹر انجینئر صدام علی کھچی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید