• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 لاکھ سے زائد مزدوروں کو رجسٹرڈ کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے، وزیر محنت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے ہوم بیس ورکرز اور ویمن ایگریکلچر ورکرز کے حوالے سے سب سے پہلے قانون سازی کی ہے، ہمارا ٹارگٹ صوبے کے 50 لاکھ سے زائد مزدوروں کو رجسٹرڈ کرنا ہے اور جو پرائیویٹ مزدور ہیں اس کا کنٹریبیوشن کی ایک رقم ماہانہ مختص کی جائے گی جو وہ ادا کرے گا، صوبہ سندھ میں لیبر کارڈز کا اجراء بھی سندھ میں سب سے پہلے شروع کیا ہے، جو نادرا کے اشتراک سے بنائے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد جس کی سربراہی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ صوفیہ شکیل نے کی سے ملاقات کے دوران کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید