کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور گلگت بلتستان سیاسی کمیٹی کے سربراہ علامہ شبیر حسن میثمی نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس 11نومبر کوا سکردو میں طلب کر لیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسی جذبے کے تحت قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت میں اسلامی تحریک نے ماضی میں حکومت میں ہونے اور بغیر حکومت میں ہوئے بھی گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں ہیں۔