• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ایڈمن سوسائٹی کے مکینوں کا ٹیپو سلطان روڈ پر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایڈمن سوسائٹی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافے اور 100فیصد بلنگ کے باوجود لوڈشیڈنگ فیڈر پر منتقلی کے خلاف آئی بی سی ٹیپوسلطان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے شارع فیصل اور شہیدملت کی لنک روڈ کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کردیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،شہری انتظامیہ کی درخواست پر کےالیکٹرک افسران نے مظاہرین کے نمائندہ وفد سے مذاکرات کئے اور الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر تعاون کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید