• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، نور کھیتران

کوئٹہ(خ ن) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان نور محمد کھیتران نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس کی کارکردگی کو مزید فروغ دینے کے لیے صوبائی حکومت ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ تمام ڈویژنل دفاتر میں کیمرے، ڈرونز، لیپ ٹاپس اور دیگر جدید دفتری آلات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ سرکاری سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر انداز میں کوریج اور پروجیکشن کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات نصیرآباد ڈویژن نیک محمد کو کیمرہ، لیپ ٹاپ، ڈرون اور دیگر ضروری سامان حوالے کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ نور محمد کھیتران نے مزید کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط رابطہ ہے، جس کا بنیادی مقصد عوام تک حکومت کے اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پالیسیوں کی درست اور بروقت اطلاع پہنچانا ہے۔
کوئٹہ سے مزید