• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کاترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب قمبرانی نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر عطاء اللہ بازئی، چیف انجینئر اسحاق مینگل،متعلقہ زونل افسران اور انجینئرنگ عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا مجیب قمبرانی نے گرانٹ اِن ایڈ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور مختلف مقامات پر ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیامتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائےمجیب قمبرانی نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے جاری ترقیاتی اسکیمیں شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی ناقص میٹریل کے استعمال سے اجتناب کیا جائے اور منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان کی باقاعدہ نگرانی کا نظام وضع کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید