کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روزقلعہ سیف اللہ کے علاقے میں لیویز اہلکاروں نے دیہی علاقوں میں بجلی کی لائنوں سے کنڈکٹرزاوردیگر برقی آلات کی چوری میں ملوث گروہ کے 5افراد کو گرفتارکرلیا ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے خصوصی تعاون پر کیسکوٹیموں نے لیویز کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کر کے بجلی سامان کی چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگالیا جس کے بعد لیویز حکام نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 5افرادکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے چوری شدہ برقی آلات برآمد ہوئے اُنکے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔