• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی تقاضے بدل گئے ہیں‘ یہ سارا کام باہمی مشاورت سے ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم نے ابھی حتمی شکل اختیار نہیں کی‘ آرٹیکل 243 میں ترمیم پر مشاورت کی جارہی ہے‘دفاعی تقاضے بدل گئے ہیں‘ یہ سارا کام باہمی مشاورت سے ہو گا ، آرٹیکل 243 میں ترمیم جب تک فائنل نہیں ہوتی کچھ نہیں کہتا‘ ججز کے تبادلوںکا معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے گا‘افغانستان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے‘ہماری سر زمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی مقدمات 6 فیصد ہونے کے باوجود پیچیدہ ہونےکی وجہ سے وقت لیتے ہیں‘جو ججز روزانہ مقدمات کو سنتے ہیں وہی آئینی مقدمات کو بھی دیکھتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بینچز بنا کر بہتری کی جارہی ہے مگر تنقید ہوتی ہےکہ عدالت کے اندر عدالت بن گئی ہے‘ایک تجویز یہ ہے کہ الگ آئینی عدالت ہو جس میں ہر صوبے کی نمائندگی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ڈیڈ لاک کا معاملہ تیسرے ادارے کے پاس چلا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید