اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں پر اتفاقِ رائے کیلئے اسپیکر ایاز صادق کو ٹاسک دیدیا،وزیراعظم نے وزراء اور ارکان اسمبلی کو غیرملکی دوروں سے بھی روکدیا، اسپیکر ایاز صادق نے ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے اپنے چیمبر میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا جس میں پی ٹی آئی کے سوا دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاقِ رائے حاصل کرنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔