• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا اجلاس، ٹی ایل پی پر پابندی کی باضابطہ توثیق

  لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30واں کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز کو مستر دکر دیاگیا،اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کی منظوری ،مصر کے ساتھ زرعی اشتراکِ کار ایم او یو کی منظوری، اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء منظوری،15نومبر تک گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق،کسان کارڈ فیز IIکے تحت 100ارب روپے تقسیم۔ ٹریفک جرمانہ اور پوائنٹ سسٹم کی مجوزہ سمری، نیشنل بینک پارک میں میوزیم اور یادگار تعمیر کرنے کیلئے فنڈز، کابینہ نے یونیورسٹی آف حافظ آباد کے قیا م کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔
اہم خبریں سے مزید