• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدوں پر کشیدگی کے باوجود ننکانہ صاحب میں عقیدت و محبت کے رنگ

ننکانہ صاحب (اے ایف پی)سرحدوں پر کشیدگی کے باوجود ننکانہ صاحب میں عقیدت و محبت کے رنگ ، گرو نانک کی سالگرہ کے جلوس پر مسلمانوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،پاکستان میں جو محبت ملی وہ ناقابل بیان ہے، سکھ یاتری، انسانیت مشترکہ پہچان ہے، محمد یوسف، ننکانہ صاحب میں مذہب، محبت اور انسانیت نے سیاست پر سبقت حاصل کر لی،غیر ملکی خبر ایجنسی ، — پاکستان کے روحانی شہر ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی کی 556ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں یاتریوں کو خوش آمدید کہا گیا، جہاں شہر کی فضا عقیدت، احترام اور امید سے لبریز دکھائی دی۔جب جلوس شہر کی گلیوں سے گزرا تو مسلمان شہریوں نے چھتوں سے گلاب کے پھول برسائے۔
اہم خبریں سے مزید