• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممدانی کی تاریخی کامیابی، امید اور تبدیلی کی جیت قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی پر عالمی رہنماؤں کی مبارک باد، امید اور تبدیلی کی جیت قرار، بل اور ہلیری کلنٹن نے اسے جمہوریت کی فتح کہا،مئیرلندن صادق خان کا کہنا تھانیویارک نے خوف نہیں، امید کو چنا، برنی سنڈرز،جرمی کوربن، ششی تھرورنے بھی مبارکباد دی۔عالمی سطح پر ممداانی کی جیت کو انصاف اور شمولیت کی علامت قرار دیا گیا۔نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر زوہرن مامدانی کی تاریخی کامیابی پر دنیا بھر سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے، جسے امید، انصاف اور تبدیلی کی جیت قرار دیا جا رہا ہے۔ سابق امریکی صدور بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن نے مبارک باد دیتے ہوئے اسے جمہوریت کی کامیابی اور عوامی جوش و خروش کا ثبوت قرار دیا، جب کہ لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ نیویارک نے خوف کے بجائے امید کو چنا ہے۔ برطانوی رکنِ پارلیمان زارہ سلطانہ نے ممدانی کو سوشلسٹ نمائندگی کی اصل تصویر کہا، اور یہودی برادری کے رہنماؤں نے بھی ان کی حمایت اور تعاون کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید